حفظ قرآن پراجیکٹ الہندیہ کے طلباء نے گرما کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ وقت میں قرآن مجید کے چھ پارے حفظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن انسٹیٹوٹ الہندیہ برانچ کے طلباء نے گرما کی تعطیلات کے دوران حفظ قرآن پراجیکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں قرآن مجید کے چھ پارے حفظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قرآن انسٹیٹوٹ الہندیہ برانچ کے ڈائریکٹر نے کہا، "یہ پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹوٹ کے مکمل تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔
اس منصوبے میں حصہ لینے والے طلباء نے کتاب عزیز کے نئے حصے ریکارڈ وقت میں یاد کئے ہیں اور طلباء گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اوسطاً چھ پارے حفظ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن انسٹیٹوٹ نے گورنریٹس میں اپنی مختلف شاخوں کے ذریعے خدا کی مقدس کتاب کو حفظ کرنے لیے ایک خصوصی پروجیکٹ ترتیب دیا ہے، جو سال بھر جاری رہتا ہے، اور اس کے کچھ طلباء مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ دیگر طلباء اس مبارک مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مستقل رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: