مقام امام مہدی علیہ السلام کی زائرین اربعین کے استقبال کے لیے تیز تر اور وسیع تر کوشیشیں

مقام امام مہدی علیہ السلام کی انتظامیہ زائرین اربعین کے استقبال کے لیے سیکورٹی، سروس اور تنظیمی امور سے متعلقہ تیاریاں مکمل کرنے کے لئے تیز اور وسیع تر کوشیشیں کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں انہیں سینکڑوں رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔۔
شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"زیارت اربعین کربلا کے مقامات مقدسہ کی اہم ترین زیارتوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھوں زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے کربلا مقدسہ آتے ہیں اس لیے ہم زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے سکیورٹی، خدمات اور تنظیمی امورکے حوالے سے جامع تیاریاں کر رہے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "اس مقدس مقام سے وابستہ ڈویژنز اوریونٹس کی جانب سے سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے حوالے سے وسیع تر اور مربوط تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ خدماتی تیاریوں کے ضمن میں زائرین کے لئے جگہوں کی تیاری سے لیکر روشنی، پانی، صفائی وغیرہ کے لئے تیاریاں شامل ہیں۔ "

انہوں نے جاری رکھا، " زائرین کی نقل و حرکت کو آسان اورمنظم بنانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔"

انھوں نے وضاحت کی، "سیکورٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں، ہم نے آپریشنز کمانڈ اور پولیس کمانڈ کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں، اس کے علاوہ دونوں مقامات مقدسہ سے مربوط سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: