سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے وفد کا وزارت خارجہ عراق اور متعدد علمی اداروں کا دورہ

سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے وفد نے وزارت خارجہ عراق اور متعدد علمی اداروں کا دورہ کیا تاکہ مرکز کی جانب سے براعظم افریقہ میں ہونے والی علمی و ثقافتی سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

فکری اور ثقافتی امور کے شعبے سے وابستہ اس مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد الشمری نے کہا، "وفد نے عراق کی وزارت خارجہ اور اس سے منسلک خصوصی محکموں کا دورہ کیا وہاں موجود ہائر آفیشلزسے ملاقات کی اور افریقی براعظم میں مرکز کی جانب سے جاری منصوبوں اور عراق میں افریقی کمیونٹیز کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات، تعاون اور دیکھ بھال کے بارے میں بات چیت کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "میٹنگ میں اقریقی براعظم میں انسانی، ثقافتی اور فکری پروگراموں اور منصوبوں کو سپانسر کرنے کے لیے مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"

وفد کی جانب سے کئے گئے اس دورے میں فارن سروس لائبریری اور وزارت خارجہ میں افریقی محکمہ، متعدد عراقی یونیورسٹیوں اور سائنسی، ثقافتی اور سماجی ادارے بھی شامل تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: