وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ زائرین اربعین کا استقبال کرنے کی بھرپور تیاری کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ ابوعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ قرآن کیمپ پروگرام کے تحت زائرین اربعین کو قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کرے گا۔

وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی انچارج محترمہ منار الجبوری نے کہا: "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے زائرین اربعین کو متنوع ثقافتی و تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لئے قرآن کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں انسٹی ٹیوٹ کا انتظامی اور تدریسی عملہ زائرین امام حسین علیہ السلام کو ایام اربعین کے خدمات فراہم کرے گا۔"

انہوں نے مزید کہا، "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے نجف گورنریٹ،الہندیہ (طوریج)، بابل اور واسط گورنریٹس سے کربلا مقدسہ کی طرف جانے والی سڑکوں پر سات قرآنی کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی سب سے اہم سرگرمیاں جن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، وہ ہیں: قرآن مجید کو درست پڑھنے کی تعلیم دینا خصوصا نماز میں پڑھی جانے والی سورتیں ، قرآنی محافل، زائرین کے لیے سماجی اور تعلیمی لیکچرزاور زائرین کی جانب سے پوجھے گئے فقہی و شرعی سوالات اور مسائل کے جوابات دینے کے لئے خصوصی ڈیسکس۔

انہوں نے وضاحت کی، "کیمپوں میں متعدد قرآنی اور علمی مقابلے بھی منعقد ہوں گے، جن میں: مقابلہ عقيلة الهاشِمِيين الكتبية، فوری سوالات و جوابات کا مقابلہ، اور خصوصی پروگرام "اہل قرآن کو مبارک ہو" ان زائرین کے لیے جنھوں نے قرآن پاک حفظ کیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ ان زائرین کو تحائف، انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی پیش کرے گا جو صیح تلاوت کرتے ہیں، اوربچوں کے لئے متعدد سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے بھی حضرت رقیہ (سلام اللہ علیہا) کیمپ کے قیام کی تیاریاں کی گئی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: