نویں بین الاقوامی فکرِ امام حسن(ع) کانفرنس کی سرگرمیاں آج جمعرات کی سہ پہر نجف میں اختتام پذیر ہو گئیں۔
اس کانفرنس میں دو دنوں کے دوران دسیوں علمی اور تحقیقی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، کہ جن میں سے کچھ کربلا میں اور کیچھ نجف اشرف میں منعقد ہوئے۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی اس کانفرنس کا اہتمام حلہ شہر امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام پراجیکٹ کے سپریم کمیشن کی طرف سے کیا گیا کہ جس میں انھیں بابل یونیورسٹی، العمید علمی اور فکری ایسوسی ایشن، العمید یونیورسٹی اور الکفیل یونیورسٹی کا تعاون بھی حاصل تھا۔
امام المرتضیٰ کمپلیکس میں کانفرنس کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز شیخ طوسی برائے احیاء تراث کے ڈائریکٹر نے اس کانفرنس کی سفارشات پیش کیں کہ جن میں اہم ترین درج ذیل ہیں:
- امام حسن علیہ السلام کے بارے میں لکھی گئی تمام کتابوں، تحقیقی مقالہ جات اور مضامین کی جمع آوری اور ان تک محققین کی رسائی۔
- مذہبی اسکالرز کی طرف سے تحقیقی نشتوں کا انعقاد اور تحریر
- امام حسن علیہ السلام کی طرف سے جدید معاشروں کے لیے عصری ضرورتوں سے ہم آہنگن قائم کردہ اور پیش کیے گئے اقدار اور اصولوں کی ترویج۔
- امام حسن(ع) کے حوالے ایسے تحقیقی عنوانات اور موضوعات پرکام جو پہلے تحقیق، مطالعہ اور تجزیہ میں نمایاں نہیں ہوئے۔
- امام حسن علیہ السلام کے بارے میں تحقیقی اور تالیفی مقابلوں کا آغاز۔
آخر میں کانفرنس میں شریک محققین اور تعاون کرنے والے تمام افراد کو اعزازی اسناد اور شیلڈ پیش کی گئيں۔