زائرین کے لیے بصرہ میں قائم پہلے قرآنی سٹیشن نے آج سے قرآنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے

آج صبح سے اربعین کی زیارت کے لیے پیدل کربلا آنے والے زائرین کی قرآنی وروحانی خدمت فراہم کرنے والے پہلے اسٹیشن نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے تمام شہروں میں موجود قرآن انسٹی ٹیوٹس نے کربلا کے راستے میں جگہ جگہ قرآنی سٹیشنز قائم کیے ہیں کہ جہاں پیدل چلنے والے زائرین کو درست قرأت کی تعلیم، تفسیر سے متعلق معلومات، قرآنی احکام سمیت بہت سی قرآنی خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔

ان سٹیشنوں میں سے بصرہ میں قائم پہلے سٹیشن نے باقاعدہ طور پر آج بروز جمعرات سے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اپنی قراءت کی درستگی کو جانچنے اور درست طریقۂ تلاوت سیکھنے کے لیے سورۃ فاتحہ، نماز کے اذکار اور مختصر سورتیں سنانے والوں کا سٹیشن میں رش لگا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: