الکفیل آئس فیکٹری نے ایام اربعین کے دوران مواکب کی ضرورت پورا کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں

الکفیل آئس فیکٹری نے ایام اربعین کے دوران مواکب اور زائرین کے خدماتی کیمپس کی برف کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

الکفیل آئس فیکٹری کے ڈائریکٹر انجینیئر علی عبد الحسین کاظم نے بتایا ہے اس فیکٹری کی پیداواری صلاحیت تقریباً 3000 آئس بلاکس یومیہ ہے، فیکٹری نے چوبیس گھنٹے تین شفٹوں مین کام شروع کر دیا ہے تاکہ خدماتی مواکب کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھرپور کردار اداا کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ فیکٹری کربلا کی بیرونی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز کو بھی برف پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا فیکٹری کا اپنا آر او واٹر سٹیشن ہے کہ جہاں سے برف کی تیاری کے لیے فلٹرڈ پانی حاصل کیا جاتا ہے اور تمام امور کے معیار کی جانچ کے لیے خصوصی لیبارٹریز اور اس کا عملہ نگرانی کا کام سرانجام دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: