روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام حسن(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں علمِ عزاء بلند کیا گیا

بروز ہفتہ 6 صفر 1444 ہجری کو تمام مقدس روضوں کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں بھی امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کے یوم شہادت کی یاد میں باقاعدہ اعلانِ سوگ کے طور پر علمِ عزاءِ امام حسن(علیہ السلام) بلند کیا گیا۔

یہ منفرد عزائی تقریب روضہ مبارک کے ما بین الحرمین کی جانب کھلنے والے باب امام حسن (علیہ السلام) کے قریب منعقد کی گئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل جناب مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین اور ان کے نائب، مجلس ادارہ کے متعدد اراکین اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سمیت علماء اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز سید حیدر جلوخان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد سيد علی امين ماميثہ نے حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کی زیارت پڑھی، اس کے بعد ادیب و شاعر علی الصفار کربلائی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں بنایا گیا علمِ امام حسن(علیہ السلام) بلند کیا گیا۔

آخر میں سید ہاشم البطاط نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور قحطان بدیری نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: