الکفیل یونیورسٹی میں کریم اہلبیت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے کریم اہلبیت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا جس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدہان ، پروفیسرز، سٹاف اور طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز قرآن انسٹیٹوٹ کے قاری سيّد أحمد الزاملي نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد سيّد جعفر المروّج نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام حسن علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: