الکفیل واٹر فیکٹری نے زیرت اربعین کے دوران حسینی خدماتی مواکب کو پانی فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک الکفیل واٹر فیکٹری کے ڈائریکٹر انجینئر رسول عبد الرضا الرماحي نے کہا، " اس سال ہم نے جدید پروڈکشن لائنز کے ساتھ ایک نئی پروڈکٹ متعارف کرائی ہے جو عشرہ محرم کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو فراہم کی گئی تھی، اور اب ہم ایک سے زیادہ پروڈکشن لائن پر کام کرتے ہوئے صحت مند پانی کی یہ پروڈکٹ خدماتی مواکب اور حرم مقدس کو فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "فیکٹری کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ڈبوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، جوشدید گرم موسم میں کربلا آنے والوں دسیوں لاکھوں زائرین کے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں تعاون فراہم کرے گی۔ "