كريم أهل البيت امام حسن(ع) کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء.....

آج اتوار کی سہ پہر (7 صفر 1444ھ) روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے حضرت امام حسن علیہ السلام کی المناک شہادت کا اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور ماتم و عزاداری کے احیاء کے لئے ایک ماتمی جلوس نکالا۔
خدام کا یہ جلوج علامتی تابوت کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا۔

واضح رہے کہ روایات کے مطابق معاویہ نے امام حسن علیہ السلام کی زوجہ جعدہ بنت اشعث کو انعام و اکرام اور یزید سے شادی کی لالچ دے کر امام حسن علیہ السلام کو زہر دینے پر آمادہ کیا اور شام سے انتہائی مہلک زہر اس کام کے لیے اس ملعونہ کے پاس بھیجا اور اس ملعون باپ کی ملعون بیٹی نے امام حسن علیہ السلام کو زہر دے دیا جس کے نتیجہ میں 7 صفر 50ہجری کو حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے جام شہادت نوش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: