مركزُ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) میں كريم أهل البيت إمام حسن(عليه السلام). کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ مركزُ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کی جانب سے كريم أهل البيت إمام حسن(عليه السلام). کے یوم شہادت کے موقع پر شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء میں روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات اور ڈویژنز سے وابستہ وویمن سٹاف اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مرکز کی ڈائریکٹرسیدہ زينب العرداوي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مركزُ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کی یہ مجلس عزاء بھی اسی پروگرام کا تسلسل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، " مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، علمی خدمات اور مصائب بیان کئے۔
اس مجلس میں امام حسن علیہ السلام کی زندگی سے اخذ کردہ خاندانی آگاہی پر ایک تعلیمی لیکچر بھی دیا گیا۔"
انھوں نے مزید کہا: "اس کے بعد امام علیہ السلام کے مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی۔ مجلس عزا کے اختتام پر دعائے فرج پڑھی گئی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: