قرآن انسٹیٹوٹ نجف برانچ کی جانب سے (یا حسین) روڈ پر ایک قرآنی نمائش منعقد کرنے کی تیاریاں جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن انسٹیٹوٹ نجف برانچ کی جانب سے (یا حسین) روڈ جو نجف کربلا روڈ بھی کہلاتا ہے، پر ایک قرآنی نمائش منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔


انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید مھند المیالی نے کہا،"نمائش میں انسٹی ٹیوٹ کی قرآنی، تحقیقی اور میڈیا سرگرمیوں کو متعارف کرانے کے لیے سات پویلین شامل ہوں گے، اس کے علاوہ مختصر سورتوں کی تلاوت کی درستگی کے لیے ایک مرکزی اسٹیشن بھی شامل ہے، جس میں سورت الفاتحہ اور نماز میں پڑھی جانے والی سورتیں سر فہرست ہیں۔"

نمائش کے مقام کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی، "نمائش کالم نمبر (208) کے ساتھ، (یا حسین) روڈ پر ہوگی جہاں لاکھوں زائرین اپنے حسینی سفر پر ابی الاحرار کے مزار مقدسہ تک جاتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: