روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی میں نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ایک مجلس عزا منعقد کی گئی۔ مجلس عزاء کا انعقاد شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
یہ عزائی مجلس یونیورسٹی کے امام المجتبیٰ علیہ السلام ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور سٹاف نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد ایکسوز خوانی کی گئی ۔ جس میں اہل بیت علیہم السلام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور سانحات کی تصویر کشی کی گئی۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے تعلق رکھنے والے شيخ محمد الكريطي منبر پر تشریف لائے جنہوں نے نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام کی سیرت مبارکہ کے متعدد پہلووں اور مسلمانوں کو کشت و خوں سے بچانے کے لئے ان کی قربانیوں پر لیکچر دیا۔ انہوں امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام پر ہونے والے ظلم و ستم پر کا اظہار کرتے ہوئے مجلس کا اختتام کیا۔