حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت کی یاد میں منعقد ہونے والا ساتواں موسم الاحزان الفاطمی سیمینار۔۔۔۔۔۔

کتابوں کی نمائش

بروز جمعرات11 جمادی الاول 1435ھ بمطابق 13 مارچ2014ء سے ساتویں موسم الاحزان الفاطمی سیمینار کے ضمن میں ہونے والے پروگراموں اور تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے یہ سیمینار حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائراور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس سیمینار کے ضمن میں ہونے والے پروگرام اور تقریبات 11 جمادی الاول سے لے کر20 جمادی الاول تک جاری رہیں گی۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ جناب الحاج ریاض نعمہ سلمان نے بتایا ہے کہ ایام فاطمیہ میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی مظلومیت کے بیان اور ان کے مصائب کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ہمارا سیکشن ہر سال اس سیمینار کا انعقاد کرتا ہے پہلے یہ سیمینار ایک دن پر مشتمل ہوتا تھا البتہ اس سال اس سیمینار کے پروگرام دس دن تک جاری رہیں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ سیدۃ النساالعالمین کی مظلومیت کو دنیا کے سامنے بیان کیا جا سکے۔
سیمینار کے ضمن میں ما بین الحرمین میں کتابوں کی نمائش بھی لگائی ہے کہ جس میں دسیوں کتابی اداروں اور ناشرین نے شرکت کی ہے اس نمائش میں زیادہ تر ان کتابوں کو رکھا گیا ہے کہ جن میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے حالات زندگی اور مظلومانہ شہادت کے بارے میں لکھا گیا ہے۔
اس سیمینار کے تحت مجالسِ عزاء اور دوسرے بہت سے پروگرام بھی ہوں گے کہ جن میں بہت سی ماتمی انجمنیں شرکت کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: