نور الکفیل کمپنی نے ایام اربعین کے دوران اپنی اہم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

نور الکفیل کمپنی فار جنرل ٹریڈنگ اینڈ لائیو سٹاک پروڈکشن نے ایام اربعین کے دوران اپنی اہم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی میں ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید محمد مہدی صالح نے کہا کہ "کمپنی نے صفر الخیر کے مہینے کے آغاز سے ہی اپنی اہم مصنوعات کی سپلائی کو دوگنا کرنے اور قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ حسینی مواکب کے ساتھ ساتھ کربلا ، نجف اور بابل گورنریٹس میں زائرین کی خدمت کے لئے ان مصنوعات کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا، "کمپنی ملین مارچ کے دوران خدماتی مواکب کو یہ مصنوعات براہ راست پہنچانے کی خواہشمند ہے اور کمپنی نے مقدس مزارات اوران سے وابستہ مواکب اور مہمان خانوں کو کھانے پینے کی اہم مصنوعات فراہم کرنے کے علاوہ انہیں مصنوعات کو محفوظ رکھنے کے لیے بیرونی ریفریجریٹرز بھی دیئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "کمپنی کی انتظامیہ نے کام کے اوقات میں توسیع، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، بہت سی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی اہم فیصلے کئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: