زائرین کے لئے اہم خبر: اربعین مارچ کے دوران کسی گمشدہ یا لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کا طریقہ کار

گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کی رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قائم کیے جانے والے مراکز کی نگران کمیٹی نے اربعین مارچ کے دوران کسی گمشدہ یا لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کا طریقہ کار بتایا ہے۔

پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید منتظر الصافی نے کہا کہ "گمشدہ اور لاپتہ افراد کے لیے رہنمائی کے مراکز ایک ڈیجیٹل پروگرام کے تحت کام کرتے ہیں، اور یہ تمام مراکز سنٹرل ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں جس میں ہر لاپتہ شخص کا ڈیٹا (نام، عمر، پتہ، وغیرہ) موجود ہوتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "وزیٹر کو فراہم کیے جانے والے بیجز یا براہ راست ان لوگوں سے جو اپنے کسی رشتہ دار کے گم ہونے کی اطلاع دینے کے لیے گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لیے قریبی مرکز میں جاتے ہیں، کے ذریعے معلومات کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور پھر یہ معلومات بابل سے لیکر نجف گورنریٹس اور بغداد سے کربلا کے تمام راستوں پر پھیلے ہوئے تمام مراکز تک پہنچائی جاتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کے علاوہ، حقیبۃ المومن ایپ میں گمشدہ افراد کی رہنمائی کی ونڈو کے استعمال سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا،" لاپتہ افراد کی معلومات سمارٹ لاؤڈ سپیکرز سے اعلانات کے علاوہ، ہر مرکز کے داخلی دروازے پر رکھی گئی بڑی ڈسپلے اسکرینوں کے ذریعے بھی مسلسل دکھائی جا رہی ہوتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وزیٹرز انھیں دیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "تمام مراکز کو گمشدہ اور لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور اگر ان کی شناخت نہیں ہو پاتی ہے تو انہیں خصوصی جگہوں پر رکھا جاتا ہے۔"

کسی بھی کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیےانہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "لاپتہ اور گمشدہ مراکز کے کنٹرول روم سے رابطہ کرنے اور کسی بھی معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹول فری نمبروں پر(24 گھنٹے) کالز کی جاسکتی ہیں اور وہ ہیں، (174) عراق کے تمام گورنریٹس سے اور (6674) صرف نجف گورنریٹ سے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: