قرآن انسٹیٹوٹ نے اربعین قرآن منصوبے کے لیے تمام تیاریوں کو پورا کرنے کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن انسٹیٹوٹ اور اس سے منسلک برانچز نے ایام اربعین کےدوران زائرین امام حسین علیہ السلام کو متنوع قرآنی و ثقافتی خدمات کی فراہمی کے علاوہ انھیں قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے اپنے منصوبے کا اغاز کر دیا ہے۔
قرآن انسٹیٹوٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی نے زیارت اربعین کے دوران تعلیم القرآن منصوبے کے لیے تمام تیاریوں کو پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اربعین سید شہداء امام حسین کے ملین مارچ کے دوران مومنین میں قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا، دینی فریضہ بھی ہے اور خدمت بھی ، خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران لاکھوں مومنین کے اجتماع میں اس فریضے کو ادا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے منصوبے میں قرآنی انسٹیٹوٹ کی سرگرمیوں میں توسیع دیکھی گئی جو کہ انسٹیٹوٹ کے اسٹریٹجک پلان میں مقرر کردہ زیادہ تر اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پچھلے سالوں میں موجود نہیں تھی۔

اس موقع پر کربلا میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی: "انسٹی ٹیوٹ نے اس سال کے لیے اپنے منصوبے کو وسیع کیا ہے، اور تعلیم القارآن مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ نیز ثقافتی اسٹیشنوں کی سرگرمیوں کو متنوع بنایا گیا ہے جو فقہ اور عقائد کی قرآنی ثقافت کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنی طرف سے نجف میں قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرمہنّد المیالی نے کہا: "انسٹی ٹیوٹ نے اس سال اپنی قرآنی نمائش اور تعلیمی اسٹیشنوں کے ذریعے اپنی قرآنی سرگرمیوں کو وسعت دی، اورمنصوبے کی کامیابی کے لیے تمام مؤثر طریقے تیار کیے ہیں، جیسے مقابلے اور ثقافتی اور بیداری پیدا کرنے والی دیگر سرگرمیاں، فورمز، فلمز اور تمثیلی پروگرامز۔"

سینٹر فار قرآنی پروجیکٹس کے ڈائریکٹر قاری حسنین الحلو نے کہا: "ان کا مرکز اس سیزن میں پہلی بار ایک قرآنی ثقافتی موکب لگا رہا ہے، جو کہ موكب أمير القراء ہے۔ اس موکب میں قرآنی محافل، حسینی کونسلز اور تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

قرآن پرنٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ دضیاء الزبیدی نے تصدیق کی: "وہ اسٹیشن جو حضرت عباس (ع) کے حرم سے مطبوعہ قرآن کریم کو متعارف کروا رہے ہیں۔ اس سیزن میں پہلی بار منعقد کیے گئے ہیں تاکہ معزز زائرین اس سے واقف ہوں اور اسٹیشن کی ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: