الکفیل ہسپتال میں ایک نایاب بیماری میں مبتلا ایک دن کے بچے کی کامیاب سرجری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری میں ماہر طبی ٹیم نے ایک نایاب بیماری میں مبتلا ایک دن کے بچے کی کامیاب سرجری کی ہے۔

پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر سرمد الربیعی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " ہم نے حال ہی میں ایک دن کے نوزائیدہ بچے کی کامیاب سرجری کی ہے، بچے کی چھوٹی آنت میں ایٹروفی موجود تھی اور ایٹروفی والا حصہ اس کے سرے سے مقعد تک پھیلا ہوا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ،"ہم نے علاج کے پہلے مرحلے کے طور پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چھوٹی آنت کو کھول دیا ہے اور بچے کی طبی حالت مستحکم ہے اور اسے معمول کے مطابق دودھ پلایا جا رہا ہے۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا، "ہم اگلے چھ ماہ تک بچے کی نگرانی کریں گے، جس کے بعد چھوٹی آنت کو نکالنے اور اسے مقعد کی نالی سے جوڑنے کے لیے سرجری کی جائے گی، اس طرح بچے کی تکلیف ختم ہو جائے گی۔

ٓخر میں انہوں نے بتایا کہ،"اس کیس کو نایاب کیسوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور یہ ہر پانچ ہزار بچوں میں سے ایک بچے میں ہوتا ہے، اور الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں ماہر طبی عملے اور جدید ٹیکنالوجیز کی وجہ سے ان کیسز کا علاج ممکن ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: