روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے زیارت اربعین کی عزائی تقریبات اور مراسم کی کوریج کے لیے ایک مربوط میڈیا پلان تیار کیا ہے اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے اس موقع پر تمام مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو میڈیا کی خدمات فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی البدری نے کہا کہ محکمہ کا عملہ میڈیا پروفیشنلز اور میڈیا کے مختلف اداروں کو کربلا قدیمہ کے اندر اور باہر شناختی بیجز، پریس ورک پرمٹ، رہائش کی فراہمی اور لاجسٹک ضروریات سمیت متعدد سہولیات کے ذریعے خدمات فراہم کرنے کا خواہاں ہے اور یہ تمام خدمات میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں تک عرب اور غیر ملکی میڈیا کے پیشہ ور افراد کی میزبانی کا تعلق ہے، تو روضہ مبارک نے اپنے خرچ پر ان کی میزبانی کو یقینی بنایا ہے تاکہ وہ زیارت اربعین کی روشن تصویر کو دنیا تک پہنچا سکیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا سیٹر نے مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں، جن میں ویب سائٹس اور پریس کی اشاعتوں کے لیے فوٹو گرافی کی بنیاد فراہم کرنا شامل ہے، اور میڈیا پلان کو دو اہم محوروں میں تقسیم کیا گیا ہے: زائرین اربعین کی خدمت سے متعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سرگرمیوں کا احاطہ کرنا اور ملینز مارچ کے مرکزی اور ثانوی راستوں میں زائرین کی کہانیوں کو پہنچانے کے لئے فوٹوگرافروں اور مصنفین کی ایک بڑی تعداد کو بھیج کر کربلا مارچ کی حقیقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ آرٹ پروڈکشن سنٹر زیارت اربعین کی نشریات کو براہ راست دکھانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندربھی عظیم خدمات فراہم کرتا ہے اور (50) سے زائد سیٹلائٹ چینل بغیر کسی حقوق کے ان خدمات سے مستفید ہوتے ہیں، جو میڈیا اداروں کی تکنیکی اور مالی بجٹ کو کم کرتا ہے۔