نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے بیرونی مضیف زیارت اربعین کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے نجف گورنریٹ سے کربلا جانے والے زائرین کا بھرپوراستقبال کرتے ہوئے متنوع خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
مقامات مقدسہ کربلا کے مضیف زائرین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کے علاوہ بھی متعدد خدمات فراہم کر رہے ہیں، جو درج ذیل ہیں،
دونوں مقدس مزارات کے مضیف میں زائرین کرام کو قرآنی وثقافتی و تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لئے قرآنی و ثقافتی اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں زائرین کو قرآن پاک کی صحیح تلاوت سکھانے کے لیے تعلیم القرآن اسٹیشن بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ زائرین کے ساتھ ساتھ رضاکاروں اورمبلغین کے لیے رہائش کا انتظام بھی شامل ہے۔رہائش کے لئے مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ حصے ہیں۔
اس کے علاوہ مضیف میں زائرین کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپس بھی موجود ہیں۔
نماز کی ادائیگی کے لئے بھی مضیف میں مخصوص جگہیں تیار کی گئی ہیں۔
دونوں مقدس مقامات کے مضیف میں زائرین کے لئے جدید سینٹری کپملیکس بھی موجود ہیں۔
دو مقدس مزارات کے مضیف کا عملہ اور رضاکار زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔