الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کئی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے زیارت اربعین کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنرجنرل علي حسين عبد زيد نے کہا، " ایسوسی ایشن مسلسل چھٹے سال عالمی ثقافتی عزائی جلوس کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد سماجی بیداری بڑھانا اور سید شہداء کے پیغام جو نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، کو سب تک پہنچانا ہے۔"
"روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ایسوسی ایشن نے اس سال کئی اہداف پر توجہ مرکوز کی ہے، جن میں سب سے اہم زائرین کے لیے ثقافتی اور آگاہی کا پہلو ہے۔ ہم ثقافتی جلوس میں متعدد سرگرمیاں پیش کریں گے جو رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو تقویت بخشیں گی اور اسلامی معلومات کو پھیلائیں گی۔"
خدماتی پہلو کے حوالے سے انہوں نےبات کرتے ہوئے کہا، "ہم نے ایک اپنے اسکاؤٹس پر مشتمل کئ یاخدماتی کی ٹیمیں بنائی ہیں جس کی ذمی داری زائرین میں پانی تقسیم کرنا، ھرمی شدت کو کم کرنے کے لئے ٹھنڈے پانی سے چھڑکاؤ کرنا اور سڑکوں کو صاف کرنا ہے۔"