سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نائیجیریا میں میں سلسلہ وار لیکچرز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نائیجیریا میں مذہبی اور فکری لیکچرز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد الشمری نے کہا کہ " یہ لیکچرز قرآن حکیم، اصول، فقہ اور اخلاقی موضوعات پر مشتمل تھے اور یہ لیکچرز شعبہ فکرو ثقافت کی زیر نگرانی دیئے گئے جن میں محبان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ "

مرکز کے ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ "مذہبی لیکچرز کا پروگرام لگاتار سات دن تک جاری رہا، ان لیکچرزکے انعقاد کا مقصد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: