روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے ایامِ شہادت کے حوالے سے شعبہ سادۃ الخدم کی طرف سے مجلس عزاء…...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سادۃ الخدم کے شعبہ کی طرف سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کا اھل بیت نبوی اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کرنے اور ایام فاطمیہ میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کرنے کے لیے تین روضہ مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ مجالس 13 جمادی الاول سے 15 جمادی الاول 1435ھ تک ہر روز روضہ مبارک کے صحن میں منعقدہوئی کہ جس سے مولانا سید عدنان موسوی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کی۔
یہ بات یاد رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام نے اہل بیت اطہار کے ایام شہادت کے احیاء اور ان میں عزاداری کے قیام کے لیے آج سے تقریبا دس سال پہلے ایک ماتمی انجمن کی بنیاد رکھی دونوں حرموں کے خدام کی طرف سے پہلا جلوس امام حسین علیہ السلام کے یومِ شہادت کے ساتویں دن 1427ھ میں نکالا گیا اور پھر اس کے بعد اب تک یہ انجمن سارا سال تمام معصومین علیہم السلام اور اہل بیت اطہار کے ایام شہادت کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: