شعبہ معارف اسلامی و انسانی ملک کے متعدد گورنریٹس میں زائرین اربعین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ بصرہ، ذی قار اور حلہ گورنریٹس کے ہیرٹیج سیٹرز زائرین اربعین کو متنوع خدمات فراہم کرتے ہیں۔

شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے سربراہ شیخ عمار الھلالی نے کہا کہ "ہمارا شعبہ اربعین کے بابرکت ایام میں کمیونٹی کے علم میں اضافہ کرنے، اسلامی ورثے کو پھیلانے اور معزز زائرین کو مادی اور ثقافتی خدمات فراہم کرنے میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " ہمارے شعبے کی جانب سے متعدد گورنریٹس میں خدماتی مواکب لگائے گئے ہیں جن میں ذی قار گورنریٹ میں ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر کی نگرانی اور انتظام کے تحت ایک خدماتی اور ثقافتی موکب، بابل گورنریٹ میں حلہ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے خدماتی موکب اور بصرہ گورنریٹ میں بصرہ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے خدماتی موکب قائم کیا گیا ہے۔ یہ مواکب زائرین اربعین کو مختلف قسم کے کھانے، ٹھنڈا پانی اور جوسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فکری و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کر رہے ہیں جن میں (مهرجان من البحر إلى النحر) سر فہرست ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم شعبہ فکروثقافت کے ساتھ ایک کتاب میلے میں شرکت بھی کریں گے۔ ہم ہر سال اربعین کے بابرکت دورے کے حوالے سے متعدد علمی سمپوزیمز اور ثقافتی فورمز بھی منعقد کرتے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: