روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کا کربلا کے گورنر کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئےفیلڈ وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب مصطفی مرتضیٰ ضیاءالدین نے کربلا کے گورنر جناب ناصف الخطابی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف منصوبوں اور جگہوں کا فیلڈ وزٹ بھی کیا۔

اس دورے میں خدماتی مواکب کے علاوہ حرم مقدس کے خدمتی شعبوں کا دورہ بھی شامل تھا۔

اس دورے کےدوران سیکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کا جائزہ لینا بھی لیا گیا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ اور سیکیورٹی حکام شریک تھے۔

یہ دورہ حرم مطہر کے سیکرٹری جنرل کی طرف ایام اربعین کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے دوروں میں آتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: