روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خیر الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی 100 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ تیسری بین الاقوامی سلیمانیہ نمائش برائے زرعی اور خوراک کی مصنوعات میں شریک ہے۔
کمپنی کے میڈیا پرسن پروفیسر حسون محمد نے کہا، "کمپنی کے پویلین میں زرعی مصنوعات جن میں کھادیں اور زرعی کیڑے مار ادویات جو کہ ماحول کے لئے محفوظ ہیں اور کیمیائی و ضمنی اثرات سے پاک ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ہیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ لائیوسٹاک مصنوعات اور اینیمل فوڈرزمتعارف بھی کروائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا، "ہم ایسی نمائشوں میں شرکت کے خواہاں ہیں کیونکہ ایسے پلیٹ فارمز ہماری ماحول دوست اور غیر روایتی زرعی مصنوعات متعارف کروانےکا اہم ذریعہ ہیں۔ ہماری کمپنی غیر روایتی زرعی کھادیں تیار کرتی ہے اور ملک میں زرعی شعبے کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم بایو پیسٹیسائڈز بھی تیار کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا،" خیر الجود کمپنی متعدد گورنریٹس میں قائم مارکیٹنگ آؤٹ لیٹس یا ایسی نمائشوں میں شرکت کے ذریعےعراقی شہریوں کے رابطے میں رہتی ہے اور کمپنی عوامی ضروریات اور طلب کے مطابق پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے معیاری اور بجٹ فرینڈلی مصنوعات تیار کرتی ہے۔"