شعبہ پائیدار ترقی نے زائرین اربعین کو خدمات پیش کرنے والے رضاکارعملے کی رہائش کے لیے کئی جگہیں تیار کی ہیں۔

شعبہ ترقی اور پائیدار ترقی نے زائرین اربعین کو خدمات پیش کرنے والے رضاکارعملے کی رہائش کے لیے کئی جگہیں تیار کی ہیں۔

شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا کہ "ہمارے شعبے کی جانب سےرضاکارعملے کو رہنے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کوبروئے کار لایا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن حاج کاظم عبادہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا کام رضاکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خدماتی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں کے درمیان کاموں کو تقسیم کرنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ "شعبہ پائیدار ترقی انتظامی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق رضاکاروں کو رہائش کے لئے مناسب جگہیں اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: