روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حرم مطہر کے سروس کمپلیکسز میں زائرین اربعین کے لیے متعدد ثقافتی و تعلیمی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم روضہ مبارک کے سروس کمپلیکسز میں زائرین اربعین کے لیے متعدد ثقافتی و تعلیمی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں جن میں سرفہرست مختلف موضوعات پر مذہبی، تدریسی اور تعلیمی لیکچرز اور فکری اور آگاہی مقابلے ہیں۔ ہم نے زائرین اربعین کے لئے اپنی سرگرمیوں کا آغاز بغداد-کربلا روڈ پر شیخ الکلینی سروس کمپلیکس سے کیا تھا اور ہم روضہ مبارک کے دوسرے سروس کمپلیکسز میں بھی اپنی علمی و فکری سرگرمیوں کو منعقد کریں گے۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم نے بچوں کے لیے بھی سرگرمیوں اور تقریبات کا بھی اہتمام کیا، نیز زائرین کے لیے فکری اور آگاہی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے اور جیتنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔"
انہوں نے کہا، "ان سرگرمیوں کا مقصد ایام اربعین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین طریقے سے علمی و فکری سرمایہ کاری کرنا اور حسینی اقدار کو معاشرے میں پھیلانا ہے۔"