علمی کمپلیکس برائے قرآن کی طرف سے شاہراہِ یا حسین(ع) پر دینی رہنمائی کے لیے حسینی پینٹگ پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی کمپلیکس برائے قرآن نے شاہراہِ یا حسین (نجف کربلا روڈ) پر دینی رہنمائی کے لیے حسینی پینٹگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کے تمام انتظمات کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے کیے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ سید زید الرماحی نے بتایا ہے کہ "یہ پروگرام ڈرائنگ کرنے اور تصاویر و اقوال وغیرہ میں رنگ بھرنے جیسی سرگرمیوں پر مشتمل ہے کہ جن کا مقصد بچوں تک ان کی عمر کے مطابق مذہبی معلومات کو آسان طریقے سے پہنچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں مذہبی موضوعات اور اربعین کی فضیلت کے حوالے لیکچرز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: