الکفیل اکیڈمی فار پیرامیڈکس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کی ایمبولینسز اورمیڈیکل موبائل ٹیمیں زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار پیرامیڈکس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کی ایمبولینسز اورمیڈیکل موبائل ٹیمیں امام حسین علیہ السلام کے اربعین پر زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو طبی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا، "برسوں سے، اکیڈمی اپنے میڈیکل کیڈرز کو تیار کرنے اور مختلف گورنریٹس کے تمام رضاکاروں کو تربیت دینے پر کام کر رہی ہے، اور پھر ایسے افراد کا انتخابی کر رہی ہے جنہوں نے یہ تربیتی کورسزکامیابی سے مکمل کئے ہوتے ہیں۔ ہم نے زیارت اربعین سے پہلے ہی زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور ماہ صفر کے آغاز ہی سے ہم نے زائرین اربعین کے اپنے میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے تھے اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کر دی تھیں۔ "


انہوں نے وضاحت کی، "ہم یہ خدمات کوآرڈینیشن ٹیموں اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے فراہم کر رہے ہیں، اور زیارت اربعین کے دوران الکفیل اکیڈمی کا طبی عملہ اور ایمبولینس عملہ تقریباً (300) رضاکاروں کے ساتھ زائرین اربعین طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: