قرآن انسٹیٹوٹ کربلا نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں زائرین اربعین کے لئے اپنی سرگرمیوں کا ٓغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹوٹ کربلا برانچ نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے اپنی سرگرمیوں کا ٓغاز کر دیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کربلا آنے والی مرکزی و ثانوی شاہراہوں پر متعدد قرآن مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں قرآن انسٹیٹوٹ کے اساتذہ زائرین کوتعلیمی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
ان مراکز کے قیام کا مقصد زائرین اربعین کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا ، قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا اورپوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا ہے اور خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران لاکھوں مومنین کے اجتماع میں اس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے


ان مراکز میں زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھا جا رہا ہے اور زائرین کی کیثری تعداد خاص طور پر بزرگ افراد اور وہ نوجوان جنہوں نے اپنی سکول ایجوکیشن مکمل نہیں کی ہے ان مراکز سے مستفید ہوتے ہوئے قرآن پاک کو صٰیح پڑھنا سیکھ رہے ہیں خصوصا وہ سورتیں جو نماز کا حصہ ہیں۔

کربلا میں قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ "ہم نے اس سال تعلیم القرآن منصوبے کو مزید وسیع کیا ہے اور انسٹی ٹیوٹ نے اس مرتبہ کربلا آنے والے جنوبی اور وسطی راستوں شمول بصرہ، ناصریہ، عمارہ، سماوی اور دیگر گورنریٹس میں اضافی قرآن مراکز قائم کئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: