امیر القراء ثقافتی موکب کا افتتاح مجلس عزاء کے انعقاد سے کر دیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی کمپلیکس برائے قرآن کی جانب سے امیر القراء ثقافتی موکب کی سرگرمیوں کا آغاز مجلس عزاء کے انعقاد سے کر دیا گیا ہے۔

اس مجلس عزاء میں علمی کمپلیکس برائے قرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی، سینٹر فار قرآنی پروجیکٹس کے ڈائریکٹر جناب حسنین الحلو، العمید یونیورسٹی کے سینئر آفیشلز، پروفیسرز اور طلباء کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری محمد رضا الزبیدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد سے رادودُ الحسينيّ عمار الكناني نے مرثیہ خوانی کی۔

موکب آج شام اپنی مختلف قرآنی، ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: