سیدہ رقیہ (سلام اللہ علیہا) کیمپ ننھے زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

سیدہ رقیہ (سلام اللہ علیہا) کیمپ، جو قرآن مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، میں بچوں اور نوجوان زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھا جا رہا ہے اور بچوں کی کیثری تعداد کیمپ کی جانب سے منعقد کردہ سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا کہ "سیدہ رقیہ (سلام اللہ علیہا) کیمپ بچوں اور نوجوان زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہ ننھے زائرین کیمپ کی قرآنی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ ہم نے اس کیمپ کے حوالے سے ننھے اور نوعمر زائرین کے لئے خصوصی ،قرآنی اور ثقافتی پروگرام تیار کیا تھا ، جس کا مقصد بچوں تک ان کی عمر کے مطابق مذہبی معلومات کو آسان طریقے سے پہنچانا اور انہیں حسینی مشن اور اربعین کی فضیلت کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "اس کیمپ کی نمایاں سرگرمیوں میں کوئز مقابلہ، ڈرائنگ کرنے اور تصاویر و اقوال وغیرہ میں رنگ بھرنے جیسی تعمیری و معلوماتی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں انعامات اور تحائف بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔"

سیدہ رقیہ (سلام اللہ علیہا) کیمپ مقامات مقدسہ کربلا کے موکب میں لگایا گیا ہے۔ یہ موکب شاہراہِ یا حسین (نجف کربلا روڈ) کالم 208 کے مقابل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: