السقاية یونٹ نے زائرین اربعین کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات میں کئی گنا اضافہ کیا ہے

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ السقاية یونٹ نے زائرین اربعین کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔

السقاية یونٹ کے سید نعیم عبود نے کہا، "ہم کربلا شہر میں آنے والے زائرین اور حسینی مواکب کو (24) گھنٹوں پینے کا پانی اور برف کے بلاکس فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا، " یونٹ کا عملہ دوہری کوششیں کر رہا ہے، کیونکہ ہر روز زائرین کی بہت بڑی تعداد شہر میں داخل ہو رہی ہے جس کے لیے بڑی مقدار میں پانی کی فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، " شدید گرم موسم اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ہم نے مقامات مقدسہ کی طرف آنے والی سڑکوں پر سینکڑوں واٹر کولرز لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے زائرین کے راستوں میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی ہیں۔
پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے شعبة السقاية کے ٹینکرز چوبیس گھنٹےمواکب اور دیگر جگہوں پر پانی پہنچانے میں مصروف ہیں،اس کے علاوہ ہم زائرین میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کر رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: