شعبہ سادة الخدم : زائرین اربعین کے لئے اہم خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادة الخدم کے ارکان اپنا روایتی لباس پہنے ہوئے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک کے اندر اور باہر 24 گھنٹے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل ہیں۔

شعبہ سادة الخدم کے سربراہ سيّد علي ماميثة نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، " ہمارے شعبے کا عملہ زائرین کی خدمت کے لئے کئی اہم امور سر انجام دیتا ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں:

تمام مناسبات کے دوران ہمارا عملہ دن میں تین بار صحن مقدس کی صفائی کرتا ہے، شیلفوں کی صفائی اور شیلفوں میں قرآن پاک، نماز کی کتابیں اور دیگر ضروریات کی فراہمیکو یقینی بناتا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہمارا عملہ روضہ مبارک کی تمام سروسز سائٹس بشمول مواکب میں بھی زائرین اربعین خدمات فراہم کرتے ہوئے کو مکمل انھیں کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات پیش کرتا ہے۔
ہمارے شعبہ کے افراد زائرین کی آمد و رفت کے منظم کرنے اور تعلیمی و تبلیغی امورسمیت دوسرے خدماتی امور میں باقی خدام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: