کیئر ڈیپارٹمنٹ: زیارت اربعین کے دوران قالینوں کو خوشبو لگانے اور ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے ایک نئے مواد کا استعمال

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے زیارت اربعین کے دوران قالینوں کو خوشبو لگانے اور ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے ایک نیا مواد استعمال کیا ہے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب خلیل مہدی ھنون نے کہا، "ہمارے شعبے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک صحن مطہر کو بین الاقوامی معیار کی خوشبوؤں سے معطر کرنا ہے۔ ہم نے حال ہی میں قالینوں کو خوشبو لگانے اور ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے ایک نیا مواد استعمال کیا ہے۔ یہ مادہ (پاؤڈر) حالت میں ہے اور قالینوں کو آکسیڈیشن کے ذریعے خوشبو لگانے اورڈس انفیکٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ، "جہاں تک استعمال شدہ مواد کے اثرات کا تعلق ہے تو یہ ایک بےضرر مادہ ہے کیونکہ اس مواد میں شامل تمام مواد قدرتی ہیں، اور کیمیائی اجزاء سے پاک ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: