مقام صاحب الزمان(عجّل الله فرجه) کا عملہ زائرین اربعین کی خدمت کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقام صاحب الزمان(عجّل الله فرجه) کا عملہ زیارت اربعین کے لئے آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ حاج ہادی مہدی الحنون نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہمارا عملہ زائرین کو حفاظتی اور تنظیمی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہم روضہ مبارک اور گردونواح کو محفوظ بنانے کے لئے کئی اقدامات کر رہے ہیں، جس میں زائرین کے داخلے کی جگہوں پر چیک اینڈ سرچ اور مقام مقدسہ سے متصل علاقوں اور راستوں میں سکیورٹی موبائل ٹیموں کی پٹرولنگ بھی شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا عملہ طبی ایمرجنسی کیسز اور لاپتہ افراد کے مراکز میں خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خماتی مواک ب اور زائرین میں پانی اور برف تقسیم بھی تقسیم کر رہا ہے۔"

مقام صاحب الزمان رضاکارانہ تنظیم کے سربراہ حامد الشاوی نے کہا، "ہم نے ٹریفک کو منظم کرنے میں صاحب الزمان ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ساتھ تعاون کرنا شروع کر دیا ہے۔ صاحب الزمان پل پر زائرین کی آمد کو بھی منظم کیا جا رہا ہے اور عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے ہمارا رضاکار عملہ پوری مستعدی سے کام کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: