فیملی کلچر سینٹر امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کو کئی فکری و تعلیمی خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا فیملی کلچر سینٹر امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین کو کئی فکری و تعلیمی خدمات فراہم کر رہا ہے جن میں تعلیمی لیکچرزسرفہرست ہیں۔

سنٹر کی ڈائریکٹر سیدہ سارہ الحفار نے کہا کہ "ہمارا عملہ اس سال زیارت اربعین کے دوران (روح اور خاندان کی اصلاح) کے سلوگن کو اپناتے ہوئے کئی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " ان سرگرمیوں میں سب سے اہم تعلیمی و رہنمائی لیکچرز ہیں کہ جو متعدد مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر روضہ مبارک کے سروس کمپلیکسز جن میں شیخشيخ الكليني کمپلیکس اور روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کا بیرونی مضیف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین زائرین میں تعلیمی و رہنما کتابیں اور لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "بچوں کو جسمانی استحصال سے بچانے کے لیے تعلیمی سیشنز ہیں، اور (بچوں سے نمٹنے کے ہنر)، (دی فورٹی مارچ فیملی ایڈوانسمنٹ کے لیے ایک موقع ہے) اوردیگر اصلاحی عنوانات سے لیکچرز بھی دئیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا،" ہم فیملی کلچر کی شناخت کو مستحکم کرنے اور اربعین مارچ کے پراثراور روح پرور ماحول میں اسلامی و خاندانی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: