زائرین کے شدید رش اور بھیڑ کے باوجود مابین الحرمین ڈویژن کا عملہ مسلسل اور وسیع تر خدمات پیش کر رہا ہے

مابین الحرمین ڈویژن کا عملہ زائرین اربعین کو مسلسل اور وسیع تر خدمات فراہم کرنے کے لئے کئی اہم ذمہ داریں ادا کر رہا ہے جن میں سر فہرست صفائی مہمات، پانی پلانا اورزائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنا شامل ہیں۔

مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "شدید رش اور بھیڑ کے باوجود ہمارا عملہ روضہ مبارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زائرین کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "ہماری خدمات میں دو مابین الحرمین اور مقامات مقدسہ سے متصل گلیوں اور سڑکوں کے علاوہ، کربلا قدیمہ کے کچھ حصے بھی شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم ایام اربعین کے دوران مرتب کردہ سروس پلان کے تحت مربوط اور جامع خدمات فراہم کرتے ہیں اور زائرین کو پرسکون اور صاف و صحتمند ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ انسانی اور میکانکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے وسیع تر اور مسلسل صفائی مہمات انجام دیتے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "ہم نے ایک خصوصی ورکشاپ تیار کی ہے جو کسی بھی ٹوٹی ہوئی گاڑی چاہے وہ پانی کی نقل و حمل کے لیے ہو یا کوڑے کی ،مرمت کے لیے کام کرتی ہے۔ "
انہوں نے آخر میں کہا،" اس مقام مقدسہ کی حرمت اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے ہم یہ تمام کام ریکارڈ وقت میں مکمل کرتے ہیں اور ہمارا عملہ دن رات تین شفٹوں میں مسلسل کام کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: