بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید لیث الموسوی: قرآن کمپلیکس کی طرف سے حرم شریف میں منعقدہ قرآنی نمائش ایک اہم قرآنی اور ثقافتی سرگرمی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید لیث الموسوی نے قرآن کمپلیکس کی طرف سے حرم شریف میں منعقدہ قرآنی نمائش کو ایک اہم قرآنی اور ثقافتی سرگرمی قرار دیا ہے۔

انہوں نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "قرآنی نمائش ایک انٹرایکٹو سرگرمی ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کی توجہ اور دل کو اپنی طرف مبذول کرتی ہے اور یہ نمائش قرآنی و حسینی ثقافت کو فروغ دینے میں معاون ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم اس نمائش کو منعقد کرنے کے لیے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ اور اس کے عملے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، جو شاہراہ (یا حسین) پر ایک قرآنی نخلستان کی نمائندگی کرتی ہے۔"

اس نمائش کی نگرانی نجف میں انسٹی ٹیوٹ آف دی ہولی قرآن کر رہی ہے جو حضرت عباس (ع) کے روضہ مقدس کے قرآن کریم علمی کمپلیکس سے منسلک ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: