الکفیل ہسپتال نے زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے سروس پلان میں اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے

کربلا مقدسہ میں واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال نے آج بروز پیر کو زیارت اربعین کی مناسبت کے دوران طبی خدمات فراہم کرنے کے ہنگامی منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اوراس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہسپتال کی جانب سے زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے میڈیکل سٹاف، فیلڈ ایمبولینسز اور میڈیکل کیمپس نے کام شروع کر دیا ہے۔

ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "الکفیل ہسپتال کو ہر سال کی طرح زیارت اربعین کے لئے تیار کردہ ہنگامی پلان میں شامل کیا گیا تھا اور ہسپتال زائرین اور ہنگامی حالات میں طبی خدمات فراہم کرنے میں گورنریٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مدد کرے گا۔"

ہسپتال نے اپنے بیان میں کہا، "ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں ہمارا طبی اور نرسنگ عملہ ایام زیارت کے دنوں میں چوبیس گھنٹے چوکس رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو دیکھا جا سکے۔"

بیان کے مطابق ہسپتال کا میڈیکل سٹاف زائرین کے زیر استعمال مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں پر طبی خدمات فراہم کرے گا اور اس کے علاوہ ہسپتال کی ایمبولینسیں جو شہر کے مختلف علاقوں اور اس کے داخلی راستوں پر تعینات کی گئی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: