سید احمد الصافی نے روضہ مبارک سے وابستہ عملے اور رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ازائرین ربعین کی خدمت کے لیے وسیع تر اور مسلسل کوششیں کی جائیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے روضہ مبارک سے وابستہ عملے اور رضاکار سٹاف کو مختلف راستوں سے کربلا آنے والے زائرین اربعین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زائرین کی خدمت کے لئے مسلسل اور وسیع تر کوششیں کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے وابستہ العمید یونیورسٹی کی جانب سے قائم کئے گئے ام البنین علیہا السلام خدماتی موکب اور روضہ مبارک کے دیگر مواکب کے دورے کے دوران کیا اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے العمید یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹرمؤيد الغزالی اور حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا موکب کے انچارجوں سے ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کوبے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: