اربعین امام حسین(ع) 1444ھ کے موقع پر کربلا میں برآمد ہونے والے زنجیر زنی کے جلوسوں کے ٹائم ٹیبل کا اعلان

تمام مناسبات اور اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا میں نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کی تنظیم اور جلوس کے نکالنے کے وقت کی تعیین روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی طرف سے کی جاتی ہے تاکہ مکمل نظم و ضبط کے ساتھ تمام ماتمی جلوس برآمد ہو سکیں۔

مذکورہ شعبہ نے اربعین امام حسین(ع) 1444ھ کے موقع پر عراق کے تمام گورنریٹس کی انجمنوں کے لئے کربلا نے 15 اور 16 صفرمیں برآمد ہونے والے زنجیر زنی کے جلوسوں کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا۔ جو درج ذیل ہے:


16 صفر 1443ھ
1 ناصریہ گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء، صبح (6) بجے سے صبح (8) بجے تک۔
2 بغداد گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء، صبح (8) بجے سے صبح (10) بجے تک
3 نجف گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء، صبح (10) بجے سے صبح(11)بجے تک۔
4 دیوانیہ گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء، دوپہر(1) بجے سے (3) بجے تک
5 الکاظمیہ المقدسیہ کے مواکب وجلوس عزاء، سہ پہر(3) سے (5) بجے تک
6 میسان گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء، شام (5) بجے سے شام(7) بجے تک
7 دیالہ گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء، رات (8)بجے سے رات(10) بجے تک
8 عرب اور اسلامی ممالک کے مواکب وجلوس عزاء، (10) بجےرات سے (1) بجے رات تک

یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ بالا وقت میں جلوس کا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے باب القبلہ والی طرف کے بیرونی گیٹ پہ پہنچنا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: