روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پانچ روزہ مجالس اربعین کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکرٹریٹ نے آج سہ پہر تشریفات ہال میں امام حسین (علیہ السلام) کے چہلم کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احد صافی (دام عزہ) اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔

پانچ روزہ مجالس اربعین کے سلسلہ کی اس پہلی مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شیخ عبداللہ دجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور امام حسین (علیہ السلام) کی حیات طیبہ کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مجلس کا اختتام اہل جنت کے جوانوں کے آقا کی شہادت اور ان کے اہل و عیال اور ساتھیوں کے مرثیہ اور نوحہ خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: