علمی کمپلیکس برائے قرآن خاص طور پر زائرینِ اربعین کے لیے تیار کردہ اپنے منصوبے قرآنی منبر کے ذریعے یا حسین(ع) روڈ (نجف کربلا روڈ) پر زائرین کی خدمت میں دن رات سرگرم عمل ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی کمپلیکس برائے قرآن کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس بارے میں کہا : قرآنی منبر کا منصوبہ اس سال اربعین میں شروع کی گئیں ان سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو ثقلین یعنی قرآن اور اہل بیت(ع) کے مقصد کو عملی طور پر اپنانے اور اس حوالے سے خاص ماحول بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور وہ مقصد ایسا مومن معاشرہ تشکیل دینا ہے جو مخلوق اور اپنے خالق کے واجبات کو جانتا ہو اور ان کا احترام کرتا ہو۔
کمپلیکس میں قرآنی علوم سنٹر کے سربراہ شیخ منجد الکعبی نے کہا ہے کہ قرآنی منبر منصوبہ ایک آگاہی کا منصوبہ ہے جو ایک حسینی معاشرہ اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔