العباس فائٹنگ اسکواڈ کے (5,000) سے زیادہ جوان زیارت اربعین کے سکیورٹی پلان میں خدمات پیش کر رہے ہیں۔۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ کا عملہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر زیارت اربعین کے موقع پر کربلا مقدسہ کے تمام داخلی راستوں اور شہر کے اندر مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے تاکہ زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے مراسم زیارت کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس وقت العباس فائٹنگ اسکواڈ کے (5,000) سے زیادہ جوان زیارت اربعین کے سکیورٹی پلان میں خدمات پیش کر رہے ہیں۔۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ کے نائب سربراہ شیخ میثم الزیدی نے کربلا کے گورنر انجینئر نصيف الخطابي کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ، " اس سال زیارت اربعین کے لئے آنے والے زائرین کی تعداد گزشتہ سالوں سے کئی گنا زیادہ ہے ، اور ہم اس سال زائرین کی غیر معمولی تعداد کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اس لئے العباس فائٹنگ اسکواڈ نے زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے (5000) پانچ ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کو کربلا مقدسہ کے تمام داخلی راستوں جن میں (نجف - کربلا / بابل - کربلا / بغداد - کربلا) کے علاوہ شہر (کربلا) کے اندربھی مختلف مقامات پر تعینات کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری یونٹس مقدس شہر کربلا کے مختلف محوروں میں موجود ہیں، تاکہ زائرین اور جلوسوں کے پیدل راستوں کو محفوظ بنایا جا سکے،اس کے علاوہ گورنریٹ کے مغربی جانب نخیب کے علاقے تک ہمارے جوان سکیورٹی فرائض کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد کی وجہ سے العباس سکواڈ اس سال ایک سمارٹ سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے میں کامیاب ہوا اور اربعین کی زیارت کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔"

انہوں نے اشارہ کیا کہ "زیارت اربعین کے سکیورٹی پلان کو کامیاب بنانے اورمعزز زائرین کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمیں کربلا گورنریٹ کی سکیورٹی اور پولیس فورسز، کربلا آپریشنز کمانڈ اور پاپولر موبلائزیشن کا مکمل تعاون حاصل ہے۔"

اپنی طرف سے کربلا کے گورنر انجینیئر نصيف الخطابي نے کہا کہ " اس وقت تک کربلا مقدسہ میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد تقریباً (4 ملین) زائرین سے تجاوز کر چکی ہے۔ زائرین کی اس بہت غیر معمولی تعداد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہم غیر معمولی اقدامات اور کوششیں کر رہے ہیں اور ہمیں تمام گورنریٹس کی طرف سے لاجسٹک مدد حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں اور وزارتوں کے ساتھ بھی ہم آہنگی، تعاون اور رابطے موجود ہیں۔ سب سے بڑھ کر العباس فائٹنگ اسکواڈ کے جوان اربعین سکیورٹی پلان کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: