زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک کو (1100) سے زیادہ طبی ماہرین کی رضا کارانہ خدمات حاصل ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے طبی امور کے شعبہ نے بتایا ہے کہ زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے ہمیں (1100) سے زیادہ طبی ماہرین کی رضا کارانہ خدمات حاصل ہیں کہ جو ہمارے شعبہ کے عملہ کے ساتھ مل کر دن رات زائرین کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ڈائریکٹر سید عادل سعد جہاد نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا کے مختلف حصوں میں ہمارے 19 مستقل طبی مراکز کے علاوہ موبائل میڈیکل کیمپس اور بڑی تعداد میں طبی عملہ زائرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ رضاکاروں میں سے 450 افراد طبی و ایمرجنسی انخلاء کی ٹیموں کا حصہ ہیں کہ جو ضرورت کے وقت فوری طور پر انخلاء اور فسٹ ایڈ کے لیے روضہ مبارک اور اس کے گرد ونواح میں تعینات ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: