ماتمی جلوس ولاءِ حسینی کی تجدید کر رہے ہیں

بروز جمعرات اٹھارہ صفر (1444ھ) کی صبح سے ہی کربلا کے مقدس روضوں میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تمام مواکبِ عزاء روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی شعائر و مواکب کے سیکشن کی طرف سے طے کردہ قائم ٹیبل اور روٹ کے مطابق برآمد ہوئے اور پرسہ پیش کرنے کے لیے مقدس روضوں میں حاضر ہوئے۔

اکثر ماتمی جلوسوں کا آغاز شاہراہ قبلہ امام حسین(ع) کی ابتداء سے ہوا جہاں سے وہ ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوئے اور وہیں ماتم داری کے بعد سب جلوسوں کا اختتام ہوا۔

جلوسوں اور زائرین کی بغیر رکاوٹ آمد ورفت کے لیے خصوصی راستے بنائے گئے اور نماز کے اوقات کے دوران جلوسوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر رکی رہی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: