گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے مراکز نے زیارت اربعین کےدوران ہزاروں لاپتہ اور گمشدہ افراد کو ان کے اہل خانہ تک واپس پہنچانے میں مدد کی ہے۔

گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز زیارت اربعین کے دوران راستہ بھولنے والے اور گمشدہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے ملانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتظر صافی نے کہا ہے کہ راستہ بھولنے والے اور گمشدہ افراد کی رہنمائی و مدد کے لیے بنائے گئے مراکز کا منصوبہ خدماتی اور انسان دوست منصوبوں میں سے ایک ہے اور ان مراکز تک پہنچنے والے کیسز کے مکمل اعدادوشمار کا اعلان اربعین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کیا جائے گا، البتہ عمومی طور پر ہمارے مراکز نے اس لمحے تک گمشدہ افراد کے ہزاروں کیسز کو حل کرنے اور انھیں ان کے اہل خانہ سے ملانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مراکز روضہ مبارک کے تعلقات عامہ سیکشن میں قائم یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مرکز کے بارے میں بتایا ہے کہ ہم نے نجف کربلا روڈ پر 12 مراکز، حلہ کربلا روڈ پر 11 مراکز، بغداد کربلا روڈ پر 7 مراکز اور اندرون کربلا اور ما بین الحرمین کے گردونواح میں 7مراکز قائم کئے ہیں اور لاپتہ افراد کی رہائش کے لیے بھی جگہیں تیار کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ تمام مراکز جدید ترین نظام اور آلات سے لیس ہیں اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو کم سے کم وقت میں مدد مل رہی ہے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو تلاش کرنے اور ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لئے خصوصی پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: